اہم خبریں

وزارت آئی ٹی نے پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی تیار کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پالیسی تیار کر لی ،10 لاکھ آئی ٹی گریجویٹس کو مصنوعی ذہانت کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی ۔تفصیلات کےمطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی جلد وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی پالیسی کے تحت مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہر شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی ،ایچ ای سی کے وظائف میں بھی 30 فیصد مصنوعی ذہانت کے شعبے کے لیے مختص کیا جائے گا، آئی ٹی ملازمین کو بھی مصنوعی ذہانت کی تربیت دی جائے گی، مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی ۔

متعلقہ خبریں