اہم خبریں

نیا سروے سامنے آگیا،61 فیصد امریکیوں نے اے آئی کو انسانیت کیلئے خطرہ قرار دیدیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے نیا سروے ،61 فیصد نے اے آئی کو انسانیت کیلئے خطرہ قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کیے گئے سروے کے مطابق 61 فیصد امریکیوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیدیا، 22 فیصد عوام نے اس سے کوئی خطرہ نہ ہونے کا کہہ دیا، جبکہ 17 فیصد نے غیریقینی قرار دیدیا، اسی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 70 فیصد ووٹر ز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو زیادہ خطر ہ قرار دیا ہے ، موجودہ صدر جوبائیڈن کے 60 فیصد ووٹرز بھی اس بات سے متفق ۔واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی پروگراموں کو بہت سے ماہرین نے پہلے ہی انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیدیا ہے ، ان میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اہم آئی ٹی ماہرین بھی شامل ہیں ، جنہوں نے اے آئی ڈیویلپمنٹ میں 6 ماہ کا وقفہ مانگا تھا۔

متعلقہ خبریں