اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے 44ہزار پاکستانی طلباء کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف پروگرامز میں کورسز کروائے جائیں گے جن کو مکمل کر کے نوجوا ن آسانی سے روز گار حاصل کر سکیں گے ۔وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق نے کہا کہ 6 ماہ کا کورس مکمل کرنے بعد نوجوان عالمی سطح پر نوکریاں حاصل کر سکیں گے، پروگرامز میں سائبر سیکیورٹی ، ڈیجیٹل ای کامرس، بِگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے حوالے پروگرامز میں نوجوانوں کی سرٹیفیکیٹ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیک ویلی کو 44 ہزار 40 اسکالر شپس ملی چکی ہیں، اس سے نوجوانوں کو مہارت دیں گے تاکہ روز گار کے مواقع حاصل کر سکیں گے۔
