کینا (نیوزڈیسک) چینیٹیک فرم ہواوے نے کینیا کے مختلف شعبوں میں سائبر سکیورٹی سروس کا آغاز کر دیا جس سے سائبر حملوں میں اضافے کے دوران کلاڈ سٹوریج سلوشنز اور مصنوعی ذہانت کے نظام کے استعمال کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔ہواوے کینیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گاو فی نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک ٹیکنالوجی فورم کو بتایا کہ رینسم ویئر پروٹیکشن 2.0 کو تیزی سے پھیلنے والی کلاڈ، انٹرنیٹ آف تھنگز اور مصنوعی ذہانت سمیت دیگر ٹیکنالوجیز سے نمٹنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔ خطے میں سائبر سیکورٹی کے خطرات بڑھ رہے ہیں،
