ٹوکیو(نیوز ڈیسک) اب چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے جاپانی شہریوکو کا انتظامی نظام چلے گا،چیٹ جی پی ٹی کو انتظامی اختیار مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق جی ہاں واقعی جاپان کے ایک شہر میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ کو حکومت چلانے کیلئےاستعمال کیا جا رہا ہے،جاپان کے یوکوسکا سٹی نے اعلان کیا ہے کہ اب چیٹ جی پی ٹی کو انتظامی امور میں مدد فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا،تمام سرکاری ملازمین اس چیٹ بوٹ کو جملوں کو مختصر کرنے، ہجے درست کرنے اور نئے آئیڈیا پیش کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں،ملکی سطح پر آبادی کے بحران کو دیکھتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،چیٹ جی پی ٹی کو انتظامی کاموں کیلئے استعمال کیا جائے گا، جس سے عملے کو صرف ان کاموں پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد مل سکے گی جو صرف انسان ہی کر سکتے ہیں۔
