اہم خبریں

سال 2023 کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا، پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سال 2023 کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا مگر پاکستان نہیں دیکھا جا سکے گا جبکہ چاند گرہنپاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا، اختتام 11 بج کر 59 منٹ پر ہوگا، سورج گرین مغرب، آسٹریلیا، جنوبی ایشیا ،آسٹریلیا، پیسفک اور انڈین اوشن میں دکھائی دے گا۔دوسرا اور آخری سورج گرہن کا آغاز 14 اکتوبر رات 8 بجے ہوگا اور اختتام 15 اکتوبر رات ایک بج کر 55 منٹ پر ہوگا، یہ بھی پاکستان میں دیکھائی نہیں دے گا۔سال 2023 میں پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کو ہوگا،جو پاکستان میں دیکھا جاسکے گا، آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر ہوگا، 5 مئی رات 10 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا، اختتام 6 مئی رات 12 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں