زیورخ(نیوز ڈیسک) آپ کی بورڈ اور ماؤس کیسے استعمال کرتے ہیں اس تے ذہنی تناو کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ ایک نئے اور قدرے دلچسپ مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کسی شخص میں کی بورڈ اور ماؤس استعمال کرنے کا انداز اس میں اوقاتِ کار میں ذہنی تناؤ (اسٹریس) کی بہت پہلے خبر دے سکتا ہے۔ اس حوالے سے ای ٹی ایچ انسٹی ٹیوٹ نے ایک تحقیق کی جس کے لیے 90 سے زائد افراد پر ٹیسٹ کیا گیا ، انہیں وہی کام دیے جو وہ دفتری اوقات میں کرتے ہیں پیچ ٹائپ کرنے انٹرنیٹ پر کوئی چیز سرچ کرنا طویل میسچ ٹائپ کرنا وغیرہ اس طرح عام افراد میں دماغی تناؤ کا اس سے بھی پہلے اندازہ لگایا جاسکتا ہے جب وہ اس کے ہاتھوں کسی زیادہ پیچیدہ صورتحال کا شکار نہیں ہوجاتے اور یوں بروقت مداخلت کرکے اسے مزید خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔تجزیہ کرنے کے بعد پتا چلا کہ اضطراب اور تناؤ والے افراد اپنا ماؤس بار بار بے ہنگم انداز میں ہلاتے ہیں۔ وہ پوائنٹر سنبھال نہیں پاتے اور اسکرین پر دور تک لے جاتے ہیں۔ دوسری جانب جو افراد تناؤ میں نہیں ہوتے وہ پرسکون انداز میں کی بورڈ اور ماؤس چلاتے ہیں۔ غلطیاں کم کرتے ہیں اور ماؤس پوائنٹر کو درست جگہ پہنچاتے ہیں۔ یوں وہ بہت سلیقے سے دونوں اشیا کو چلاتے ہیں۔
