اہم خبریں

انسان بمقابلہ ٹیبل ٹینس مشین ہوتو کھلاڑی کو زیادہ ذہنی مشقت کرنی پڑتی ہے ، نئی تحقیق سامنے آگئی

فلوریڈا(نیوز ڈیسک) انسان بمقابلہ ٹیبل ٹینس مشین،تو کھلاڑی کو زیادہذہنی مشقت کرنی پڑتی ہے نئی تحقیق سامنے آگئی۔ اس کے لیے یونیورسٹی آف فلوریڈا کے ریسرچر نے انسان بمقابلہ انسان اور انسان بمقابلہ روبوٹ کے درمیان ٹیبل ٹینس میچز کا جائزہ لیا اس کے لیے سائنسی طریقے کار سے انسان بمقابلہ ربورٹ ٹیبل ٹینس سرگرمی کی نگرانی کی گئی تجزیے سے معلوم ہوا کے جب انسان ایک دوسرے کے خلاف کھیلے تب ان کے دماغ ایک ہی طرح کام کر رہے تھے لیکن جب ان کھلاڑیوں کا سامنا گیند پھینکنے والی مشین سے ہوا تو ان کے دماغ کے نیورونز پہلے جیسی ترتیب میں نہیں تھے ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی روبوٹ کیخلاف کھیلتے ہیں تو ان کے دماغ زیادہ مشقت کرتے ہیں کیوں کہ مشین ایسا کوئی اشارہ فراہم نہیں کرتی جس یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ وہ اگلی چال کیا چلیں گی۔

متعلقہ خبریں