واشنگٹن(نیوز ڈیسک) فل مون انسانوں کو خودکشی کی طرف مائل کرتا ہے ،مفروضہ یا حقیقت۔ انڈیانا یونیورسٹی میں کالج آف میڈیسن کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق پورا چاند انسانوں میں خودکشیوں کے رحجان میں اضافہ کرتا ہے، فل مون کے دنوں میں اموات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ۔ماہر نفسیات نے کہا کہ پورے چاند کے دنوں میں خود کشیوں کا رجحان دوپہر 3 سے 4 بجے کے درمیان بڑھ جاتا ہے ، پورے چاند سے خارج ہونے والی بڑھتی ہوئی روشنی خودکشیوں میں اضافے کا باعث بھی ہو سکتی ہیں۔
