اہم خبریں

جاپانی ماہرین کا ریکارڈ ، عمیق ترین سمندر میں جاکر مچھلی کی ویڈیو بناڈالی

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپانی ماہرین نے سب سے زیادہ سمندرکی گہرائی میں جاکر مچھلی کی وڈیو بنانے اور شکار کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی ماہرین نے بحرالکاہل کی 8336 میٹر گہرائی جاکر اسنیل فِش کی ویڈیو بنائی ، یہ سمندر کی عمیق ترین سمندر میں دیکھی جانے والی پہلے مچھلی ہے ۔ واضح رہے کہ ٹوکیو یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ماہرین نے یہ ویڈیو ستمبر2022 میں بنائی ماہرین نے سمندر کی گہرائی میں جا کر وڈیو بھی بنائی اور دو مچھلی بھی پکڑیں ۔

متعلقہ خبریں