Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آسٹریلیا کا بھی سکیورٹی خدشات پر چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ

کینبرا(نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے بھی سکیورٹی خدشات پر چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔آسٹریلوی اخبار کے مطابق وزیر اعظم انتھونی البانی نے محکمہ داخلہ کے جائزے کی تکمیل کے بعد ٹک ٹاک کے استعمال پر حکومتی سطح پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔آسٹریلیا سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا اعلان رواں ہفتے کرے گا۔اس سے قبل امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، بیلجیئم اور یورپی کمیشن بھی سکیورٹی خدشات پر سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں۔ چین ان پابندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتا ہے۔