واشنگٹن(نیوزڈیسک) ٹیکنالوجی کا استعمال کمائی کا ذریعہ بن گیا،چیٹ جی پی ٹی سے نوجوان لاکھوں روپے کمانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کا 23 سالہ نوجوان نے چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرکے ہزاروں ڈالر کمانے لگا ۔تفصیلات کے مطابق چیٹ جی پی ٹی نے مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم ہے ،اس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس انڈسٹری میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اوپن اے آئی کو آسان زندگی گزارنے کے طور استعمال کیا جاتا ہے ، جبکہ بہت سے لوگ یہ دلیل دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس 23 سالہ لانس جنگ نے محض تین ماہ کے اندر 15 ہزار سے زیادہ طلباء کی اپنے کورس میں انرولمنٹ کرچکا ہے جس کی وجہ سے وہ ہزار ڈالر کما رہا ہے انہوں نے کہا کہ میرے کورس کا مقصد ڈیل ای 2 امیج جنریٹر اور اے آئی کے استعمال کو سب کے لیے آسان بنانا ہے ۔
