اہم خبریں

مصنوعی ذہانت سہولت یا تبادہی، ماہرین نے اسے انسانیت کیلئے بڑاخطرہ قرار دیدیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) مصنوعی ذہانت سہولت یا تبادہی،ایک ہزار ماہرین نے اسے انسانیت کیلئے خطرہ قرار دیدیا ، نیا کھلا خط سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو روکنے کی تجویز دیتے ہوئے اسے انسانیت کے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ، ا س حوالے سے ایک نیا کھلا خط بھی سامنے آیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ محققین مصنوعی ذہانت کے نظام کی تیاری کو 6 ماہ کے لیے روک دیں، اس میں ایلون مسک اور ایپل کمپنی کے شریک بانی سٹیو ووزنیاک سمیت کئی نام ور ماہرین کے دستخط بھی شامل ہے ، یہ بات سامنے آئی ہے کہ حالیہ مہینوں میں مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی کئی لیبارٹریز زیادہ طاقتور ڈیجیٹل دماغ تیار کرنے کے لیے بڑے بڑے تجربات کررہی ہیں جن سے انسانیت کے مستقل کو خطرہ ہو سکتا ہے کیو اس کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا اس نہ کیا گیا تو ممکن ہے کہ دنیا کو کہیں زیادہ مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں