واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی اراکین کانگریس نے ٹاک ٹاک کے سنگاپورین سربراہ کو سنگاپورین کو چینی بنا دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک کے سی ای او شو زی چیو توانائی اور تجارت سے متعلق ایوان کی کمیٹی کے امریکی نمائندگان کے سامنے پیش ہوئے۔ایک سوال پر چیو نے جواب دیاکہ کانگریس مین، میں سنگاپورئین ہوں۔جس پر کرینشا نے جلدی سے کہا کہ وہ تو ٹھیک ہے، لیکن آپ کے ملازمین (چینی) ہیں اور بائٹ ڈانس چین میں ہے۔چیو نے کہا کہ وہ اس قسم کے خدشات سے آگاہ ہیں۔
