اہم خبریں

ٹوئٹر اکاؤنٹس سے ’بلیو ٹِک‘ ہٹانے کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )ٹوئٹر یکم اپریل سے اپنے صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹانا شروع کردے گا۔اس حوالے سے ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا کہ وہ اپنے بلیو چیک مارکس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق صارفین ایک سال کا پلان بھی خرید سکتے ہیں جس پر 12 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں ماہانہ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کی فیس اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر 11 اور ویب پر 8 ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں