اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل کا جدید فیچر ،زلزلے سے قبل ہی لوگوں کو نوٹیفکیشن ملنا شروع ہو گئے تھے،واضح رہے کہ 2012ء میں سمارٹ فون پر زلزلے کے بارے میں انتباہ جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، اب اس میں مزید جدت آ چکی ہے۔ دنیا بھر میں روزانہ زلزلے آتے ہیں، لاکھوں لوگ زلزلے کے شکار علاقوں میں رہتے ہیں۔ زلزلے کے بارے میں قبل از وقت معلوم ہونے سے لوگ اپنے لئے حفاظتی اقدامات کر سکتے ہیں،اینڈرائیڈ ارتھ کائیک الرٹس سسٹم ایک مفت سروس ہے جو دنیا بھر میں آنے والے زلزلوں کا پتہ لگاتی ہے اور زلزلہ شروع ہونے سے قبل اینڈرائیڈ صارفین کو آگاہ کر سکتی ہے۔
