اہم خبریں

اب صارفین اپنی فار یو فیڈ کو ری سیٹ کر سکیں گے، ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرادیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچرمتعارف کرادیا، اب صارفین اپنی فار یو فیڈ کو ری سیٹ کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کمپنی کے نئے فیچر کے تحت اب صارفین اپنی فار یو فیڈ کو ری سیٹ یا ریفریش کر سکتے ہیں،فار یو وہ فیڈ ہے جہاں ایپ کے الگورتھم کی جانب سے ویڈیوز ریکومینڈ کی جاتی ہیں اور عموماً ایسا صارف کی دلچسپی اور دیکھنے کی عادات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے،جب صارف کی جانب سے فار یو فیڈ کو ری سیٹ کیا جائے گا۔ تو اس فیچر کے استعمال سے ویڈیو مواد ایسا ہو جائے گا۔ جیسے وہ پہلی بار ٹک ٹاک پر سائن ان ہوا ہے، یہ فیچر ایسے افراد کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔ جو ریکومینڈ پوسٹس کو بیزار کن تصور کرتے ہیں،اس فیچر کو ان ایبل کرنے سے فالوونگ فیڈ، پروفائل اور ان باکس پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے ،اس فیچر کیلئے مواد کا انتخاب مخصوص ہیش ٹیگز یا جملوں کے ذریعے بھی کر سکے گا۔ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں ایک ایسی تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے ۔جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گی۔

متعلقہ خبریں