اہم خبریں

ٹویٹر نے فلائٹ اسکول منصوبے پر کام شروع کردیا، صارفین کیلئے ویڈیو مارکیٹنگ کا کورس متعارف کرا دیا

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) ٹویٹر نے ویڈیو مارکیٹنگ کیلئے تدریسی کورس متعارف کرا دیا ،یہ ویڈیو سیریز ٹویٹر کے نئے منصوبے ’ فلائٹ اسکول‘ کا حصہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے آٹھ حصوں پر مشتمل تدریسی کورس متعارف کرا دیا جو ویڈیو مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرے گا۔ ٹویٹرنے اسے’ان اسکپیبل‘ کا نام دیا ہے جو ویڈیو مارکیٹنگ کے عملی سبق فراہم کرتا ہے۔ ٹیوٹر نے جو اسباق دیئے ہیں ان کا محور بھی ٹویٹرویڈیو ہی ہے۔ تاہم یہ کورس بطورِخاص ان افراد کےلیے ہے جو ویڈیو بنانا تو جانتے ہیں لیکن اسے مؤثر اور وائرل بنانے کے خواہاں ہیں۔ یہ ویڈیو سیریز ٹویٹر کے نئے منصوبے ’ فلائٹ اسکول‘ کا حصہ ہے جو ایک مفت تدریسی اسکول ہے۔ٹویٹر نے ویڈیو اسباق کی صورت میں ہی یہ کورس پیش کیا ہے اور ہرویڈیو کی مدت صرف دو منٹ ہے جس میں بہترین مشورے ایک جگہ رکھے گئے ہیں۔ کورس کی بدولت آپ بہترین اشتہار بناسکتے ہیں اور اپنی مارکیٹنگ بڑھاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں