اہم خبریں

ہمارا مقصد میسنجر کو بہترین موبائل میسجنگ ایپ بنانا ہے، ٹام ایلیسن

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) فیس بک میں 2023 کی سب سے بڑی تبدیلی متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے، فیس بک کے انتظامی سربراہ ٹام ایلیسن نے کہا کہ ہم فیس بک ایپ کے اندر میسنجر تک رسائی کے فیچر کی آزمائش کر رہے ہیں اور بہت جلد آپ کو بھی اس ٹیسٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ ہمارا مقصد میسنجر کو بہترین موبائل میسجنگ ایپ بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ میٹا کی جانب سے فیس بک کو شیئرنگ اور چیٹ کے لیے بہترین مقام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ لوگ فیس بک کے اندر ہی میسجنگ کے ذریعے مواد شیئر کر سکیں اور انہیں کسی اور ایپ کو اوپن کرنے کی ضرورت نہ ہو۔

متعلقہ خبریں