نیویارک ( نیوز ڈیسک) برازیل کے سنٹرل بنک نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے میٹا پلیٹ فارمز کو واٹس ایپ کے ذریعے ادائیگیوں کی اجازت دیدی۔میٹاڈاٹ او کی ادائیگیاں اب میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ذریعے پیئر ٹو پیئر ادائیگی کے نظام پر کی جاسکے گی ۔ واضح رہے کہ برازیل میں واٹس ایپ صارفین 2021 سے ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کے درمیان ادائیگیاں کرنے کے قابل ہیں، لیکن نئی پیشرفت تاجروں کے لیے ادائیگیاں وصول کرنے کی ایک نئی سہولت کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے ۔
برازیل کے سنٹرل بینک کی جانب سے گرین لائٹ کے فوراً بعد، میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے بھی اپنے انسٹاگرام نشریاتی چینل پر اسے بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ لوگ چھوٹے کاروباروں کو واٹس ایپ پر ہی ادائیگی کر سکیں گے۔
