نیویارک(نیوزڈیسک)واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو نے کہاہے کہ فیس بک کی فون میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین ویڈیو کال کے دوران دیگر کام بھی کر سکیں گے۔کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ ویڈیو کال پر موجود ہوں اور اسی دوران موبائل فون میں کسی دوسرے کام یا ویڈیو کال پر کوئی اور ٹیب کھولتے ہیں تو آپ کی ویڈیو رک جاتی ہے؟ کیا ایسا ہونا آپ کیلئے پریشان کن ہے،؟۔میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے پاس اب اس چھوٹی سی پریشانی کا بھی حل ہے۔ متعدد اپ ڈیٹس اور نئی خصوصیات کے ساتھ، میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے ویڈیو کالز کے لیے تصویر میں تصویر موڈ’ فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر اب صرف صارفین کے لیے دستیاب ہے۔آئی ایس او استعمال کرنے والے صارفین …
