اہم خبریں

ٹوئٹرنے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لنکس شیئر کرنے پر پابندی لگادی،ایسا مواد حذف کردیا جائیگا،ترجمان ٹوئٹر

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹا گرام سمیت دیگر حریف سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہےایسا مواد حذف کردیا جائیگا۔ ترجمان ٹوئٹر کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر کا کہنا ہے کہ جو اکاؤنٹس صارفین کو متبادل پلیٹ فارم کی ہدایت کرتے ہیں انہیں معطل کردیا جائے گا۔سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پر پابندی جبکہ ٹوئٹر پر اشتہارات کی اجازت ہوگی۔ ترجمان ٹوئٹر کے مطابق ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے بہت سے صارفین دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی متحرک ہیں تاہم اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فری پروموشن کی اجازت نہیں دیگا، کمپنی ایسا مواد حذف کر دے گی جو فیس بک، انسٹاگرام، مسٹوڈان، ٹرتھ سوشل، ٹرابل، اور نوسٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹس سے جڑا ہوا ہوگا۔اس سے قبل ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے متعدد صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں