واشنگٹن (نیوز ڈیسک)مصنوعی ذہانت ڈیپ فیک سے بنایا گیااداکار کیانو ریوزکا ٹک ٹاک اکائونٹ جس کے 8.6 ملین سے زائد فالوورزہیں اصل میں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار کیانو ریوزکے نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ہالی ووڈ اداکار کی تمام ویڈیوز کا حقیقت سے کوئی تعلق ہے بلکہ یہ ڈیپ لرننگ کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ اس اکائونٹ پر پوسٹ کی گئیں تمام ویڈیوز کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔گوگہ مزکورہ اکاونٹ نے یہ دعویٰ نہیں کیا ہے کہ یہ بالی ووڈ اداکار کیانو ریوز ہے، بلکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے پرستار ان ویڈیوز کو دیکھ کر دھوکا کھا رہے ہیں اوراس اکاونٹ کو اداکار سے منسوب کر رہے ہیں۔