اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں وکی پیڈیا کی سروسز بحال کردی ۔یہ اقدام وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے ،وکی پیڈیا کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی، دوسری طرف وزیرِ اعظم نے آئی ٹی کے وزیر امین الحق کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی جو اس معاملے پر تحقیقات کر کے ایک ہفتے میں وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کرے گی۔
