اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان نے ایک روبوٹ چاند پر بھیجنے پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کے جنرل مینجر ڈاکٹر عدنان اسلم نے بتایا کہ پاکستان اپنا ایک روبوٹ روور چاند پر بھیجنے کے مشن پر کام کر رہا ہے۔
قومی اخبار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2028 سے پہلے اس مشن کو مکمل کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی خلا باز کو چاند پر اتارنے کے مشن پر بھی کام کیا جارہا ہے، مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
مزید پڑھیں: مستونگ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما ضیاء الحق بابکی پر قاتلانہ حملہ