اسلام آباد( اے بی این نیوز)چنگان پاکستان نے اپنی 7 سیٹوںوالی ایس یو وی اوشان X7 (Oshan X7)پر ایک نئی پروموشنل آفر متعارف کرا ئی ہے، جس کے تحت خریدار اب 5 لاکھ روپے تک کی بچت کر سکیں گے۔
کمپنی کے تازہ ترین اعلان کے مطابق Oshan X7 کی نئی قیمت 82,74,000 روپے سے شروع ہوگی۔ یہ خصوصی پیشکش 31 اکتوبر 2025 تک موثر رہے گی، جس پر مخصوص شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
چنگان نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور سہولت کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت منتخب بینکوں کے ذریعے گاڑی خریدنے والوں کو دو سال تک مفت متواتر دیکھ بھال (سروسنگ) فراہم کی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق اس پیشکش کو پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں سخت مقابلے کے دوران صارفین کو راغب کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کا انتخاب نہیں ہو سکا