اہم خبریں

انسٹاگرام کا صارفین کے لیے ’میپ‘ فیچر متعارف

اسلام آباد (اے بی این نیوز) فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے لیے میپ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ تاہم انسٹاگرام کے اس اقدام کو صارفین کی جانب سے پرائیویسی پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے حال ہی میں اپنی ذیلی کمپنی کے لیے کئی نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے، بشمول ریپوسٹ فیچر۔

میٹا کے مطابق انسٹاگرام میپ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین اس مقام کو شیئر کر سکیں گے جہاں سے وہ آخری بار اپنے دوستوں کے ساتھ ایکٹو تھے۔ صارفین کے پاس کسی بھی وقت اس فیچر کو بند کرنے کا اختیار ہوگا۔

واضح رہے کہ اس فیچر کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے کہا کہ انسٹاگرام میپ کی وجہ سے کوئی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
مزید پڑھیں‌:نیا سمارٹ پی او سی کارڈ کیسے حاصل کیا جائے؟

متعلقہ خبریں