اہم خبریں

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری،فیس بک اور انسٹا جیسا فیچرز زیر غور

دبئی (اے بی این نیوز)اگر آپ بھی اپنی واٹس ایپ پروفائل تبدیل کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اب آپ جلد ہی فیس بک اور انسٹاگرام براؤز کرتے ہوئے اپنی واٹس ایپ پروفائل پکچر بھی تبدیل کرسکیں گے۔

فی الحال واٹس ایپ صارفین واٹس ایپ پروفائل پکچر تبدیل کرنے کیلئے اپنے فون کیمرہ کا استعمال کرتے ہوئے کوئی اچھی تصویر کلک کرتے ہیں ، اپنی فون گیلری میں موجود تصاویر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہیں، اے آئی امیجز فیچر یا پھر اپنی مرضی سے اوتار لگاکر پروفائل تبدیل کرتے ہیں۔

لیکن اب ویب بیٹا انفو کی جانب سے کیے گئے انکشاف کے مطابق میٹا کی ملکیت واٹس ایپ کمپنی جلد ہی اپنے صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام جیسے اکاؤنٹس سے پروفائل تصاویر امپورٹ کرنے کی اجازت دے گی، اس فیچر کے تحت صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر پروفائل پکچر تبدیلی کے واٹس ایپ پر بھی پکچر تبدیل کرسکیں گے۔

ذیل میں دیے گئے اسکرین شاٹ میں اینڈرائیدفون کے واٹس ایپ کے پروفائل مینو میں فیس بک اور انسٹاگرام سے براہ راست پروفائل تصاویر امپورٹ کرنے کے لیے 2 نئے آپشن دیکھے جاسکتے ہیں ۔ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر آپشنل ہے جسے صارف اپنی مرضی سے آف بھی کرسکیں گے تاہم فیس بک/انسٹاگرام سے پروفائل فوٹوز کو براہ راست امپورٹ کرنے سے واٹس ایپ صارفین کی سکیورٹی متاثر نہیں ہوگی۔

یہ خصوصیت واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.25.21.23 میں دیکھی گئی ہے جو فی الحال کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے تاہم تمام ورژن کیلئے نیا فیچر کب دستیاب ہوگا اس حوالے سے ویب بیٹا انفو پر تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہےکہ یہ فیچر فی الحال فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود ہے، اس فیچر کے تحت صارفین کسی ایک پلیٹ فارم پر پکچر چینج کرلیں تو دوسرے پلیٹ فارم پر بھی تصویر تبدیل ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس،غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار

متعلقہ خبریں