اہم خبریں

ہماری کہکشاں اور پڑوسی کہکشاں میں تصادم کا خطرہ؟شواہد سامنے آگئے

دبئی (اے بی این نیوز)ہماری کہکشاں اور پڑوسی اینڈرومیڈا کہکشاں خلا ء میں ایکدوسرے کی طرف تقریباً 250,000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی ہیں اور مستقبل میں کہکشاں کے ممکنہ تصادم کا پتہ دے رہی ہیں جو ان دونوں کو تباہ کر دیگا۔

لیکن اس کائناتی حادثے کا کتنا امکان ہے؟ پچھلی تحقیق نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ اب سے تقریباً 4 سے 4.5 ارب سال بعد ہوگا۔ لیکن اب ایک نیا مطالعہ جو حالیہ مشاہداتی ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے اور تازہ متغیرات کو شامل کرتا ہے اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ تصادم ہونا یقینی نہیں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصادم اگلے 5 ارب سالوں میں 2 فیصد سے کم اور اگلے 10 ارب سالوں میں تقریباً 50 فیصد امکان رکھتا ہے۔

کہکشاؤں کا انضمام ایک ایسے کائناتی مظہر کی طرح نہیں ہیں جس میں ستارے اور سیارے ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر ایک پیچیدہ امتزاج ہے۔یونیورسٹی آف ہیلسنکی کے فلکیاتی طبیعیات کے ماہر اور اس تحقیق کے سرکردہ مصنف ٹل سویلا نے کہا کہ مستقبل کا تصادم اگر ایسا ہوتا ہے جس میں اجسام ایک دوسرے سے ٹکرائیں تو ملکی وے اور اینڈومیڈا دونوں کا خاتمہ ہو گا اور ایک نئی کہکشاں وجود میں آئے گی۔

سوالا نے کہا، اگر انضمام ہوتا ہے تو مستقبل میں اس کے 7 سے 8 ارب سال میں وقوع پذیر ہونے کا امکان ہے۔ لیکن ہم موجودہ اعداد و شمار کی بنیاد پر دیکھتے ہیں کہ ہم انضمام کے وقت کی پیشین گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا یہ ہوتا بھی ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں: عید الاضحی کی تعطیلات میں ردوبدل کا نیا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں