اہم خبریں

اب سٹیٹس میں میوزک بھی شامل کرسکیں گے، کیسے؟واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عالمی سطح پر مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور بہترین فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل اپ ڈیٹس میں عارضی میوزک کلپس شامل کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس میں سونگ کلپس بھی شامل کر سکیں گے، جس سے ان کی اپ ڈیٹس مزید دلچسپ اور تخلیقی بن سکیں گی۔ اس فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر بالکل فیس بک اور انسٹاگرام کے اسٹوریز فیچر کی طرح ہوتا ہے، جس میں صارفین 24 گھنٹے تک کی میوزک، تصویر یا ویڈیو پیغامات شیئر کر سکتے ہیں، اور پھر یہ خود بخود غائب ہو جاتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے ذریعے جب صارف اسٹیٹس اپ ڈیٹ کریں گے، تو انہیں اسکرین کے اوپر ایک میوزک نوٹ آئیکن نظر آئے گا۔ یہ آئیکن صارفین کو اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کی اجازت دے گا۔

صارفین اپنے اسٹیٹس میں تصاویر کے لیے 15 سیکنڈ اور ویڈیوز کے لیے 60 سیکنڈ تک کا میوزک کلپ شامل کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کی میوزک لائبریری میں لاکھوں میوزک ٹریکز موجود ہوں گے، جہاں سے صارفین اپنی پسند کے ٹریک کا کوئی بھی حصہ اپنی اسٹیٹس میں شامل کر سکیں گے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے صارفین کے لیے ایک شاندار اضافہ ہے جو ان کی روزمرہ کی بات چیت اور پروفائل اپ ڈیٹس کو مزید پرلطف اور انٹرایکٹو بنائے گا۔

متعلقہ خبریں