اہم خبریں

وی پی این، اے آئی استعمال کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، کو ن سے خطرے کا شکار ، تشویشناک خبر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) استعمال کرنے والے صارفین کے لیے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز سائبر حملوں کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات چرا سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز مشکوک کوڈ فیک تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور بینکنگ ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے ہیکرز حساس معلومات جیسے لاگ ان ڈیٹیلز، بینک اکاؤنٹس اور ذاتی تفصیلات چرانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں 16 ایپلی کیشنز کو وقتی طور پر استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور ان کے متبادل، محفوظ ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ صارفین کی معلومات محفوظ رہیں۔ صارفین کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمیوں میں احتیاط برتیں اور مشکوک ایپلی کیشنز یا ویب سائٹس سے بچیں۔

متعلقہ خبریں