نیویارک(نیوز ڈیسک)ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی تبدیلیوں کے ساتھ ٹوئٹر بلیو کا نیا ورژن کل (پیر) سے دوبارہ لانچ کیا جائے گا۔ٹوئٹر کمپنی کے مطابق نئی سروس کی سبسکرپشن سے صارفین اپنے ٹوئٹس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔سبسکرپشن سے صارفین 1080 پکسل کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کر سکیں گے۔ٹوئٹر کمپنی نے مزید بتایا کہ نئی سروس کی سبسکرپشن فیس 8 ڈالرز فی ماہ ہو گی۔ٹوئٹر کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ نئی سروس کی سبسکرپشن ایپل صارفین کے لیے 11 ڈالرز فی ماہ ہو گی۔