پشاور(نیوزڈیسک) پشاور میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، ہزاروں خواہشمند طلباء میڈیکل کے شعبے میں اپنے مستقبل کے منتظر ہیں۔42,329 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 41,671 نے ٹیسٹ میں حصہ لیا جن میں سے 658 امیدوار امتحان میں شامل نہیں ہو سکے۔
کل شرکاء میں سے 21,355 طلباء نے کامیابی سے MBBS پروگرام کے لیے داخلہ ٹیسٹ پاس کیا، جبکہ 24,500 امیدواروں نے بیچلر آف ڈینٹل سرجری (BDS) پروگرام کے لیے کوالیفائی کیا۔
دو طالب علموں نے غیر معمولی تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 194 نمبروں کے ساتھ امتحان میں ٹاپ کیا۔
علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج