اہم خبریں

ای گورننس انڈیکس میں پاکستان 14 درجے بہتری کے ساتھ 136 ویں نمبر پر آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ انڈیکس میں پاکستان ای گورننس میں 14 درجے بہتری کے ساتھ 136 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ممالک کی ای گورننس رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پہلی بار ٹاپ کیٹیگری میں داخل ہوا ہے اور ای گورننس میں 14 درجے بہتری کے ساتھ 136 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق دو سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس 150 تھا۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ای-پارٹیسیپیشن انڈیکس میں 88ویں نمبر پر ہے جبکہ دو سال قبل پاکستان ای-پارٹیسیپیشن انڈیکس میں 106ویں نمبر پر تھا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کی ای-پارٹیسیپیشن ویلیو بھی بہتر ہوئی ہے اور 0.36 سے بڑھ کر 0.49 ہوگئی ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شازہ فاطمہ نے کہا کہ ای گورنمنٹ رینکنگ میں پاکستان 14 درجے بہتر ہوا ہے۔شازہ فاطمہ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ برائے ای گورنمنٹ کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کا وفدانتظامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

متعلقہ خبریں