نیویارک(نیوزڈیسک)اسپاٹی فائی نے دنیا بھر میں کمپنی کے 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپاٹی فائی کے سی ای او Daniel Ek نے ملازمین کے نام ایک میمو میں یہ اعلان کیا۔اس کمپنی کے دنیا بھر میں 9800 سے کچھ زیادہ ملازمین ہیں جس کا مطلب ہے کہ 600 کے قریب افراد کو ملازمتوں سے فارغ کیا جائے گا۔اسپاٹی فائی کے سی ای او نے میمو میں کہا کہ ادارہ جاتی تبدیلیوں کے لیے ملازمین کو نکالا جارہا ہے جس سے اخراجات کی مد میں بچت ہوگی جبکہ فیصلہ سازی تیز ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ اخراجات کو کم کرنے کے لیے ہم نے ملازمین کی تعداد میں کمی کا مشکل مگر ضروری فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ ملازمین کو 5 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم دی جائے گی جبکہ اتنے مہینوں تک ان کے میڈیکل اخراجات بھی ادا کیے جائیں گے۔
