اہم خبریں

ایف بی آر نے4 جی ایم آئی فائی، موبائل وائی فائی موڈیمز کی درآمد پر 11 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کسٹمزدرجہ بندی کمیٹی نے 4 جی ایم آئی فائی موڈیمز اور موبائل وائی فائی موڈیمز کی درآمد پر 11 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کردی. کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ (ایسٹ) کراچی نے کسٹمز کی درجہ بندی کمیٹی کی مشاورت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا.

ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (سنٹرل) لاہور نے Wi-Fi/Mi-Fi ڈیوائسز کی درجہ بندی کا معاملہ پاکستان کسٹمز ٹیرف کے مطابق مناسب درجہ بندی کے تعین کے لیے درجہ بندی کمیٹی کو بھجوا یا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (سنٹرل) لاہور نے درآمدات کے سال 2015-17 کے کلیئرنس ڈیٹا کی چھان بین کی ہے۔MCC (Preventive/Apraisement)، لاہور کی مختلف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی طرف سے بنائی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ Wi-Fi/Mi-Fi موڈیم PCT ہیڈنگ 8517.6220 کے بجائے اصل PCT Heading 8517.6940 کے تحت سبسکرائبر اینڈ آلات ہونے کی وجہ سے غلط درجہ بندی کی جارہی ہے .

درآمد کنندگان کو ایک آڈٹ آبزرویشن جاری کیا گیابعد ازاں خلاف ورزی کی رپورٹ کلکٹر آف کسٹمز (عدالتی) لاہور کو بھیجی گئی جس میں کسٹم ایکٹ 1969 کے سیکشن 179 کے مطابق SRO 886(1)/2012 مورخہ 18.07.2012 کے ساتھ جاری کردیا .فیصلہ کرنے والی اتھارٹی نے محکمے کے حق میں آرڈر ان اوریجنل نمبر 27/2018 پاس کیا۔

درآمد کنندہ اور محکمہ دونوں کی طرف سے پیش کردہ دلائل پر غور کرنے اور پاکستان کسٹمز ٹیرف (PCT) اور تشریح کے جنرل رولز (GRIs) کی متعلقہ دفعات کا بغور جائزہ لینے کے بعد، درجہ بندی کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ “4G MiFi موڈیم کی مناسب درجہ بندی اور موبائل وائی فائی موڈیم” پی سی ٹی کے تحت ہے۔

متعلقہ خبریں