اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا فائر وال کا ٹرائل رن مکمل کر لیا ۔وزارت داخلہ ذرائع کے مطابقفائر وال نے واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر، آواز کی ریکارڈنگ اور ویڈیوز کی ڈاؤن لوڈنگ کو کامیابی سے روک دیا۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹرائل کے دوران فائر وال نے موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کو سست کر دیا۔
حکومت نے موبائل ڈیٹا پر فائر وال کا تجربہ کیا۔وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل کمپنیوں کو فائر وال کے نفاذ کے حوالے سے ای میل بھیجی۔واٹس ایپ اور فیس بک مبینہ طور پر اپنی معمول کی فعالیت پر واپس آگئے ۔حکومت کامیاب آزمائش کے بعد فائر وال خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ وزارت داخلہ پہلے ہی فائر وال کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر چکی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69ویں سالگرہ، پیپلز پارٹی کامینار پاکستان پر جشن کا اعلان