اسلام آباد(نیوزڈیسک) یو پی ایس ،گاڑیوں ، سولر چلانے والے شہریوں کی موجیں لگ گئیں، بیٹریوں کی قیمت میں کمی کا امکان ،ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں صرف یو پی ایس ہی نہیں، گاڑیوں کی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی ۔
لیتھیم آئن بیٹری کی سب سے بڑی چینی پروڈیوسر (سی اے ٹی ایل) نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 سال میں بیٹری کی قیمتیں آدھی رہ جائیں گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آف گرڈ حل کی ادائیگی کی مدت 2-3 سال بن جائے گی۔
کچھ تاجر پاکستان میں بیٹری بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں، تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت یوپی ایس کی بیٹریوں کی قیمت میں کمی آئی،38 ہزار میں ملنے والی بیٹری اب تقریباً 33 ہزار تک مل جاتی ہے
110 وولٹ کی بیٹری 2 پنکھوں ، لائٹس کیلئے استعمال ہوتی ہے قبل ازیں 23 ہزار میں دستیاب ہوتی تھی جبکہ اب 20 ہزار میں مل جاتی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چینی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 3 سال میں بیٹری کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملے گی جو آدھی قیمت سے بھی کم رہ جائے گی ۔
آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ : قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ سیالکوٹ میں تیار کی گئی