واشنگٹن(نیوزڈیسک) ٹوئٹر نے صارفین کے لیے ٹوئٹر بلیوسبسکرپشن کا سالانہ پلان جاری کردیا، قیمت 84 ڈالر ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے بلیوسروس سبسکرپشن کے لئے ایک سالانہ منصوبہ پیش کر دیا ، جس میں صارف کا’تصدیق شدہ‘ بیج بھی شامل ہے، اس کی ماہانہ قیمت میں رعایت بھی دی جائے گی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ کے صارفین ویب پر8 ڈالرزاور اپنی ڈیوائسز پر11 ڈالرز کی ماہانہ سبسکرپشن پر اب سالانہ رعایتی قیمت 84 ڈالرزدیکر یہ سروس سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ رعایت امریکا، کینیڈا، برطانیہ، جاپان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں دستیاب ہوگی۔
