اہم خبریں

سائنس کی حیرت انگیز ایجادات ، نوڈلز کا ذائقہ بتانے والا آلہ تیار

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) دنیا کا پہلا برقی آلہ جو نوڈلز کا ذائقہ بتاسکتا ہے جاپانی کمپنی نے تیار کرلیا۔۔ یہ برقی نظام سوبا نامی نوڈلز کے مزیدار ہونے یا نہ ہونے کے متعلق آگاہ کرسکتا ہے۔ یہ میتھی کے ذائقے والے نوڈلز ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ جاپانی افراد غذا کے ذائقے کے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں اور اس کے لیے خطیر رقم خرچ کرتے ہیں۔ وہاں نوڈلز رغبت سےکھائے جاتے ہیں اور ان کےمعیار کی بلند ترین قیمت بھی ادا کی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نوڈلز کیلئے پانی، ابالنے کا وقت، اور طریقہکار کو بھی غیرمعمولی اہمیت دی جاتی ہے۔نوڈلز کا ذائقہ بتانے والے اس نظام پر سات برس سے تحقیق جاری تھی جس کی اب پیٹنٹ (حقِ ملکیت) کی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔مقامی کمپنی یاٹسروگیگائکِن انکارپوریشن نے ایک زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے ذائقہ شناخت کرنے والا نظام بنایا ہے۔

اعلیٰ ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے ایک حصے میں دو گرام نوڈلز رکھے جاتے ہیں پھر اس پر بالائے بنفشی ( الٹراوائلٹ) ایل ای ڈی کی روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اس کےاندرکا نظام نوڈلز میں پروٹین، فاسفولائپڈز اور ذائقے کی تشکیل کرنے والے دیگر اجزا کا اندازہ لگاتا ہے۔ صرف چند سیکنڈوں میں یہ ذائقہ ظاہر کرنے والے چار عوامل اسکرین پر بتاتا ہےجنن میں خوشبو، تازگی، ذائقہ اور سبزاجزا کا معیار شامل ہے

متعلقہ خبریں