اہم خبریں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا 10 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کااعلان

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن نے کہاہے کہ رواں مالی سال کی سہ ماہی تک 10 ہزار ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنا ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کمپنی نے کہاکہ ملازمتیں ختم کرنے سے مائیکروسافٹ کو 1.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور ہر شیئر کے منافع پر 12 سینٹ کمی آئے گی۔پچھلے سال جولائی میں مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ مختصر تعداد میں ملازمتیں ختم کی گئی ہیں لیکن امریکی میڈیا ادارے نے بتایا تھا کہ مائیکروسافٹ نے ایک ہزار ملازمین کو فارغ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں