اہم خبریں

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے رشوت خور ملازمین کو گھر بھیج دیا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) دنیا کی سرفہرست ویڈیو گیم بنانے والی اور مقبول سپر ایپ WeChat کی مالک ہے لیکن 2020 کے آخر میں شروع ہونے والے چین کے ٹیک سیکٹر پر ایک وسیع ریگولیٹری کریک ڈاؤن کے تحت مشکلات سے دو چار ہے۔ کمپنی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 100 سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا ہے، جن میں سے کچھ کو پولیس کے حوالے کیا گیا اور بعد میں وہ رشوت اور غبن کے مرتکب پائے گئے۔ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ اس نے 100 سے زائد ملازمین کو اپنی اینٹی فراڈ پالیسی کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا ہے، اور ان کو برطرف کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں