اہم خبریں

’’یہ اندھیرے میں چمک رہا تھا‘‘ جاپانی خلا باز کی خلا سے لی گئی قاہرہ کی تصویر شیئر

قاہرہ(نیوزڈیسک)جاپانی خلاباز ویچی واکاٹا نےٹویٹر پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں مصری دارالحکومت قاہرہ کی خوبصورتی کی تعریف کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے خلا سے قاہرہ کی کھینچی گئی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ جب میں نے شہر کے اوپر سے پرواز کی تو قاہرہ واقعی روشن نظر آ رہا تھا۔واکاٹا نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے قاہرہ کی رات کی وقت کی ایک تصویر شائع کی۔ یہ تصویر انہوں نے اس وقت لی تھی جب وہ 3 دن قبل خلا سے واپس آرہے تھے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی خلا کے اندھیرے کے درمیان شہر کی روشنیاں خلا میں چمک رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں