ملیریا کی دوسری ویکسین کی آزمائش بھی کامیاب

نیویارک(اے بی این نیوز) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او سمیت متعدد ممالک کی جانب سے استعمال کیلئے منظور کردہ ملیریا کی دوسری ویکسین کی آزمائش کے نتائج حوصلہ کن آنے کے بعد
مزیدپڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر دہشتگرد حملہ، 10 اہلکار شہید

جلد ہی اسکے باضابطہ استعمال کی کوششیں تیز ہوگئیں، خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کو بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا تھا، جسکی آزمائش افریقہ کے تین ممالک میں کی گئی

،آزمائش کے دوران مجموعی طور پر 4800 بچوں کو ویکسین دی گئی، بچوں کی عمریں 5 سے 36 ماہ تک تھیں،رپورٹ کے مطابق جن خطوں میں ملیریا مخصوص مہینوں میں تیزی سے پھیلتا ہے، وہاں بچوں کو 3 خوراکیں دی گئی تھیں اور وہاں ویکسین 75 فیصد کیسز کو روکنے میں کامیاب رہی۔