اہم خبریں

جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا

جاپان ( اے بی این نیوز) جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے ،لیکن خلائی جہاز کے چاند پر لینڈنگ کے بعد اس کے شمسی توانائی کے نظام میں مسائل کا سامنا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ مشن صرف چند گھنٹے تک کام کرسکتا ہے،جاپان سے قبل امریکا، سوویت یونین، چین اور بھارت کے خلائی جہاز چاند پر لینڈنگ کرچکے ہیں،جاپان نے چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی ’مون اسنائپر‘ ستمبر 2023 میں روانہ کیا تھا، یہ مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہونے کے بعد ایک ماہ تک چاند کے مدار میں چکر لگاتا رہا، تاہم اب گزشتہ روز اس خلائی جہاز نے چاند پر لینڈنگ کردی ہے۔

متعلقہ خبریں