اہم خبریں

گوگل نے پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کاصفحہ جاری کردیا

کراچی(نیوزڈیسک) گوگل نے 8فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں، انکے نامزد امیدواروں اور دیگر متعلقہ موضوعات سے متعلق آن لائن معلومات کی تلاش اور انتخابی عمل میں مدد دینے کیلئے صفحہ کا اجراء کر دیا ہے،ذرائع ابلاغ اور عوام کو اس ڈیٹا تک آسان رسائی کی غرض سے گوگل نے ’’گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن‘‘ کے نام سے یہ صفحہ متعارف کرایا ہے جو انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں سوالات، موضوعات اور دلچسپی کے حوالے سے معلومات کو پیش کرتا ہے،صفحے پر ملک کے ہر حصے میں انتخابات کے حوالے سے تلاش کئے جانیوالے ٹاپ موضوعات مثلاً معیشت، ٹیکس اور اجرتوں کے بارے میں اعداد و شمار شامل ہیں، گوگل ٹرینڈز پیج کے تمام چارٹس کو کسی بھی ویب سائٹ پرشامل کیا جاسکتا ہے،جہاں یہ خودبخود اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہیں گے،واضح رہے کہ گوگل ٹرینڈز کی جانب سے پاکستان میں متعارف کردہ یہ صفحہ عام انتخابات کے حوالے سے کسے قسم کا سروے نہیں ہے اور نہ ہی ووٹنگ کے بارے میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے یہ صفحہ محض وقت گزرنے کیساتھ مقامی سطح پر مخسوس موضوعات کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اورتلاص کوظاہر کرتا ہے،کسی خاص سوال میں اضافہ، اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی معنوں میں ”زیادہ مقبول“ ہے یا ”جیت“ رہی ہے،رجحانات کے صفحے کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنانے اور معلومات کے حصول کے لیے گوگل نیوز انیشی ایٹو ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں