لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے میدانی علاقوں میں برفباری کی خبریں مستردکرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے واضع کیا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا محکمہ موسمیات سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی پیشگوئی کی گئی ہے ، ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میٹ آفس نے 12 جنوری سے 15 جنوری تک کی راتوں میں ریکارڈ سردی کی خبریںبےبنیاد قرار دی تھیں،۔گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر پنجاب میں برفباری اور شدید ترین سردی کی خبریں گردش کررہی تھیں جو حقائق سے منافی اور بے بنیاد ہیں کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر کسی ذرائع کا حوالہ دیے بغیر وائرل پیغام میں کہا گیا تھا کہ 12 جنوری سے 15 جنوری تک کے دن اور رات ’پاکستان کی 100 سالہ تاریخ‘ میں سرد ترین ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پہلے بھی وضاحتی بیان جاری کیا تھا اور آج ایک بار پھر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں میٹ آفس نے کہا کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ان جعلی خبروں کو نظر انداز کریں۔
January 12, 2024
پنجاب کے میدانی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ان جعلی خبروں کو نظر انداز کریں۔#FakeNews #Punjab #snow #snowfall
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) January 12, 2024