اہم خبریں

واٹس ایپ ویڈیو کال،چند ہفتوں میں نیا فیچر جاری کرنے کا فیصلہ

نیویارک(نیوزڈیسک) واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،دوران ویڈیو کال میوزک آڈیو شیئرنگ کا فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں۔رپورٹ کیمطابق کمپنی کی جانب سے کچھ بِیٹا صارفین کو ویڈیو اور میوزک آڈیو بیک وقت سننے کو ملے گی۔ صارف دورانِ کال اسکرین شیئر کرے گا تو اس وقت ان کی ڈیوائس پر چلنے والی آڈیو بھی کال پر موجود دیگر افراد کیساتھ شیئر ہوجائے گی۔ مذکورہ فیچر انفرادی کال کیلئے یکساں کارگر ہوگا۔ نیا فیچر گروپ میں ہونے والی گفتگو میں نہ صرف اکٹھے ہونے کا احساس برقرار رکھے گا بلکہ دو افراد کی نجی گفتگو میں بھی دلچسپی پیدا کرے گا۔ صارفین کال میں ایک ساتھ ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر ویڈیو کال کے دوران آڈیو شیئرنگ فیچر کے ساتھ زیر آزمائش ہے۔ فیچر آئندہ ہفتوں میں مزید صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں