لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں ورچوئل رئیلٹی (VR) گیم میں مبینہ ریپ کا پہلا کیس سامنے آگیا، 16 سالہ لڑکی کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے اس دعویٰ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق لڑکی مبینہ طور پر ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ پہنے ہوئے میٹورز میں گیم کھیل رہی تھی جب اس کے اوتار (ڈیجیٹل کردار) پر کئی لوگوں نے حملہ کرتے ہوئے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔سینئر پولیس افسر کے مطابق مذکورہ کیس منفرد نوعیت کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے بے شمار چیلنجز کا باعث ہے کیونکہ ابھی تک ایسے ورچوئل جرائم کیلئے کوئی قانون سازی موجود نہیں ہے۔معاملے کی تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا تھا کہ نوجوان لڑکی بالکل ایسے ہی شدید جذباتی و نفسیاتی صدمے سے دوچار ہے جیسے کہ حقیقی دنیا میں عصمت دری کا شکارخواتین محسوس کرتی ہیں۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ جب مبینہ حملہ کیا گیا تو لڑکی کون سا کھیل کھیل رہی تھی۔
