راولپنڈی ( نیوزڈیسک ) اسلام آباد ادارہ تعلیمات اسلامیہ گلبرگ گرین کے زیراہتمام محفل میلاد النبی کا انعقاد حضور نبی اکرمؐ کی ذات مبارکہ انسانیت پر اللہ رب العزت کا سب سے بڑا فضل اور رحمت ہے۔ اس فضل اکبر اور رحمت عظیم کا شکر ادا کرنا، حضورؐ کی ولادتِ باسعادت کی خوشیاں منانا، بصورتِ ذکر نعمت اور تحدیث نعمت ہر مسلمان پر فرض ہے۔ترجمہ بیشک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان میں انہی میں سے (عظمت والا) رسول بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے، اگرچہ وہ لوگ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔ میلادالنبیؐ اولاد میں محبتِ رسولؐ منتقل کرنے کا ذریعہ ہے۔ جشن میلاد النبی نعمت عظمیٰ یہ دن ر ب کا ئنا ت سے اظہا ر تشکر کا دن ہے ما ہ میلا د رسو ل آ گیا آقا کے غلامو ں کا چہر ہ جگمگا گیا دیوانی خو شی سے جھوم ا ٹھے مستا نے در ود و سلا م کی محفلو ں میں مگن ہو گے ان خیالات کا اظہاراسلام آبادادارہ تعلیمات اسلامیہ گلبرک گرین کے زہراہتمام محفل میلاد النبی ،مفکر اسلام مفسرقرآن علامہ سید ریا ض حسین شاہ،کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے پیرگلزار احمد نقشبندی نے خطاب کیا انھوں نے کہا میلاد النبی کا مہینہ بڑی ہی عظمتو ں ، بر کتو ں ،رفعتو ں کا مہینہ ہے جس میں رب کا ئنا ت نے اپنی سب سے پیاری اور کائنا ت کی سب عظیم ارفع واعلیٰ نعمت ہمیں ولا دت مصطفی کی صو ر ت میں ہمیں عطافرمائیپیرگلزار احمد نقشبندی نے کہاکہ اس عظیم نعمت پر ہم رب کا ئنا ت کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے۔
